ماسکو:روسی نژاد امریکی صحافی کو غیر حاضری میں 8سال قید

ماسکو:روسی نژاد امریکی صحافی  کو غیر حاضری میں 8سال قید

ماسکو(اے ایف پی)ماسکو کی ایک عدالت نے روسی نژاد امریکی صحافی کو غیر حاضری میں 8 سال قید کی سزا سنا دی۔

گزشتہ سال صحافی ماشا گیسن نے روس پر الزام لگایا تھا کہ اس کی فوج نے مارچ 2022 میں یوکرین کے شہر بوچا میں شہریوں کو ہلاک کیا تھا ۔ ماسکو سٹی کورٹ سروس کے ایک بیان کے مطابق عدالت نے گیسن کو روسی فوج کے بارے میں جان بوجھ کر غلط معلومات پھیلانے کے جرم میں آٹھ سال قید کی سزا سنائی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں