ایلون مسک کا ٹرمپ کی الیکشن مہم کیلئے ہر ماہ ساڑھے 4کروڑ ڈالر دینے کا اعلان

ایلون مسک کا ٹرمپ کی الیکشن  مہم کیلئے ہر ماہ ساڑھے  4کروڑ ڈالر دینے کا اعلان

واشنگٹن(دنیا مانیٹرنگ)ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی الیکشن مہم چلانے والے گروپ کو ماہانہ ساڑھے 4کروڑ ڈالر کی رقم دینگے ۔

 غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے چیئرپرسن اور ٹیسلا کےسی ای او ایلون مسک امریکی صدر جوبائیڈن کے بڑے ناقد تصور کیے جاتے ہیں اور اب انہوں نے سابق صدر ٹرمپ کی الیکشن مہم کو سپورٹ کرنے کے لیے بڑی فنڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق ایلون مسک نے کہا ہے کہ انہوں نے ٹرمپ کی انتخابی مہم چلانے والے گروپ سپر پولیٹیکل ایکشن کمیٹی کو ماہانہ 45 ملین ڈالر دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ سے ایلون مسک سمیت دیگر ڈونرز کی مارچ میں ملاقات ہوئی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں