بولیویا :سڑک حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 22 ہو گئی

لا پاز(اے ایف پی)بولیویا میں ہفتے کے روز ایک ہائی وے پر ٹرک اور بس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 22 ہوگئی، جبکہ 16 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس نے بتایا کہ مرنے والوں میں سے صرف چودہ کی شناخت ہو سکی ہے، ہلاک افراد میں چلی کا ایک شہری بھی شامل ہے۔