مقبوضہ کشمیر :فلسطینی پرچم لہرانے پر8 شہریوں کیخلاف بغاوت کا مقدمہ
سری نگر(کے پی آئی)فلسطینی پرچم لہرانے پر مقبوضہ کشمیر کے 8 شہریوں کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
دی وائر کے مطابق محرم کے جلوسوں میں فلسطینی پرچم لہرانے پر متعدد افراد کو گرفتار بھی کیا گیا، یو اے پی اے کی دفعہ 223، 152 کے تحت ہندوستان کی خودمختاری، اتحاد اور سالمیت کو خطرے میں ڈالنے کے الزام میں گرفتاریاں کی گئیں ۔ یو اے پی اے قانون کے تحت اس جرم میں عمر قید ہوسکتی ہے جبکہ دفعہ 13 کے تحت سات سال قید کی سزا ہوسکتی ہے ۔سری نگر کے ایم پی روح اللہ مہدی نے گرفتار نوجوانوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔