بنگلہ دیش حکومت کا ملازمت کوٹہ پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کا اعلان

 بنگلہ دیش حکومت کا ملازمت کوٹہ پر  سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کا اعلان

ڈھاکہ (اے ایف پی،مانیٹرنگ ڈیسک)بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی حکومت سپریم کورٹ کا فیصلہ مان گئی اور سرکاری ملازمتوں میں 93 فیصد اوپن میرٹ کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کرنے کا اعلان کر دیا ۔

وزیرمواصلا ت جنید احمد پالک نے میڈیا بتایا کہ گزشتہ رات سے انٹرنیٹ سروس بحال کردی گئی ہے جو نوکریوں کے کوٹہ کیخلاف مظاہروں کی وجہ سے بند کردی گئی تھی ۔حکومت نے انٹرنیٹ سروسز بحال کرنے ،آج کرفیو میں صبح 10 سے شام 5 بجے تک نرمی کرنے اور دفاتر صبح 11 سے 3 بجے تک کھولنے کا بھی اعلان کردیا۔دیگر مطالبات کیلئے مظاہرین کے الٹی میٹم کا آج آخری روز ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں