بھارت کا جنگی جنون ،دفاعی بجٹ میں اضافہ کردیا

بھارت کا جنگی جنون ،دفاعی بجٹ میں اضافہ کردیا

ممبئی (اے ایف پی )بھارت میں آئندہ مالی سال کیلئے بجٹ گزشتہ روز لوک سبھا میں پیش کردیا گیاجس میں بھارت کا جنگی جنون سرچڑھ کر بولتا ہوانظر آیا۔۔۔

دفاعی بجٹ گزشتہ سال کے پانچ لاکھ 93 ہزار کروڑ روپے سے بڑھا کر چھ لاکھ 22 ہزار کروڑ روپے کردیا گیا،دفاعی بجٹ مکمل بجٹ کا 12.9 فی صد ہے تاہم بجٹ میں نوکری پیشہ طبقہ کو ٹیکس کی مد میں بڑی چھوٹ دی گئی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مودی کی نئی حکومت کا پہلا بجٹ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے پیش کیا۔وزیر خزانہ نے بتایا کہ نئے ٹیکس نظام میں 3لاکھ روپے تک کی آمدنی پر ٹیکس ختم کردیاگیاہے اور3سے زائد اور 7لاکھ روپے کی آمدنی پر 5فیصد، 7سے 10لاکھ روپے کی آمدنی پر 10فیصد، 10سے 12لاکھ روپے پر 15فیصد اور 12سے 15لاکھ روپے سالانہ آمدنی پر 20 فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا۔ وزیر خزانہ نے موبائل فون، کینسر کی دوا، لیتھیم آئن بیٹریاں اور امپورٹڈ جیولری کو بھی سستا کرنے کا اعلان کیا۔ روزگار اور تربیت پر 24 بلین ڈالر خرچ کئے جائیں ۔ماہرین کاکہناہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی گزشتہ ماہ حیرت انگیز انتخابی دھچکے کے بعد بجٹ میں غیر مساوی معاشی نمو کو حل کرنے اور ناراض ووٹروں کو خوش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں