21جولائی اب تک دنیا کاگرم ترین دن

21جولائی اب تک دنیا  کاگرم ترین دن

پیرس (اے ایف پی)دنیا میں گرم ترین دن کا ریکارڈ گزشتہ اتوارکو ٹوٹ گیا ،21جولائی کو عالمی سطح پر اوسط درجہ حرارت 17.09 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا اور یہ 84سال بعد ہوا ہے ۔

یورپی یونین کی کوپرنیکس کلائمیٹ چینج سروس نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر سب سے گرم ترین دن 21 جولائی کو تھااور2024 کے ابتدا سے ہی لگتا ہے کہ یہ سال گرم ترین سال ہونے کے 2023 کے ریکارڈ کو توڑ دے گا۔ رواں برس گرم موسم نے امریکا سمیت برطانیہ اور دیگر ٹھنڈے ممالک کے باشندوں کو بھی جھلسا کر رکھ دیا ہے ۔ 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں