برطانوی پارلیمنٹیرینز کا بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ

برطانوی پارلیمنٹیرینز کا بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ

لندن(دنیا نیوز )برطانوی پارلیمنٹیرینز نے بانی پی ٹی آئی کی فوری رہائی کا مطالبہ کر دیا ۔

پی ٹی آئی رہنماؤں ذوالفقار بخاری،مہر بانو قریشی نے 20 سے زائد پارلیمنٹیرینز سے ملاقات کی جو بانی پی ٹی آئی کی قید سے متعلق اقوام متحدہ کی حالیہ رپورٹ برطانوی  وزیراعظم کو دیں گے ۔ زلفی بخاری نے کہا موجودہ حکومت غیر قانونی ہے ۔برطانوی پارلیمنٹیرینز کاپاکستان میں جمہوری اصولوں کی بحالی کامطالبہ خوش آئند ہے ،مہربانو قریشی نے کہا مغربی جمہوریتوں کی جانب سے پراسرار خاموشی مایوس کن رہی ہے ،ہمیں امید تھی کہ وہ پاکستان میں جمہوریت کے حق میں کھڑے ہوں گے ۔پاکستانی عوام مزاحمتی یا بہادر نہیں صرف آزاد ہونا چاہتے ہیں۔ہمیں سیاسی جماعت کی حمایت،انتخابات میں حصہ لینے اور اپنا نمائندہ چننے میں آزادی ہو۔لارڈ ہنن آف کنگزکلیر نے کہا پاکستان اور جمہوریت کے خیرخواہ کے طورپر ہم چاہتے ہیں کہ ملک ترقی کرے ۔ اقوام متحدہ کی سفارشات پر عمل ہو۔ بانی پی ٹی آئی کی قید کا خاتمہ اور آزاد انتخابات کاشیڈول تیار کیا جائے ۔ہم پارلیمانی چیمبرز میں اور جماعتی بنیادوں پر جمہوریت کے لیے دباؤ ڈالتے رہیں گے ۔ناز شاہ نے کہا چاہتی ہوں کہ پاکستان میں مضبوط جمہوریت،میڈیا کی آزادی، اور انصاف ہو، بانی پی ٹی آئی کی قید بارے اقوام متحدہ کی رپورٹ ہم سب کے لیے تشویش کا باعث ہے ۔ ہم اس سے منہ نہیں موڑ سکتے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں