کالعدم تنظیم کی رہنمائی ،انجم چودھری مجرم قرار،30جولائی کو سزاسنائی جائیگی

کالعدم تنظیم کی رہنمائی ،انجم چودھری  مجرم قرار،30جولائی کو سزاسنائی جائیگی

لندن (اے ایف پی)برطانوی عدالت نے کالعدم تنظیم المہاجرون کے بنیاد پرست مبلغ انجم چودھری کو ایک کالعدم تنظیم کی رہنمائی کرنے اوراس کی حمایت کرنے کا مجرم قراردے دیا ۔

جنوب مشرقی لندن میں وولوچ کراؤن کورٹ کی ایک جیوری کے سامنے دلائل دیتے ہوئے پراسیکیوٹرنے کہا کہ 57 سالہ انجم چودھری المہا جرون کاسربراہ ہے ،جس پر 2010میں ایک دہشت گرد تنظیم کے طور پر پابندی عائد کی گئی تھی،ملزم اس تنظیم کی حمایت کرنے کیلئے کئی تقریبات میں خطاب کرتا رہاہے ،انجم چودھری نے عدالت میں الزامات کی تردید کی۔تاہم عدالت نے انہیں مجرم قرار دے دیا اور ان کو 30جولائی کو سزاسنائی جائے گی۔واضح رہے المہاجرون پر 2013 میں برطانوی فوجی لی رگبی کے قتل اور 2017 اور 2019 میں لندن برج پر حملوں کے الزامات بھی لگائے جاتے رہے ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں