ترکیہ:سڑکوں سے آوارہ کتے ہٹانے کا قانون منظور

ترکیہ:سڑکوں سے آوارہ  کتے ہٹانے کا قانون منظور

انقرہ(اے ایف پی)ترکیہ میں سڑکوں سے آوارہ کتے ہٹانے کے قانون کی منظوری دیدی گئی۔ صدر اردوان نے کہا ملک میں آوارہ کتوں کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے نیا قانون ضروری ہے ۔

حکومت کے مطابق ملک میں 40 لاکھ آوارہ کتے ہیں ، کئی لوگوں پر حملے بھی ہوئے ۔ 2022سے اب تک کتوں کے حملوں میں  44 بچوں سمیت 75 افراد ہلاک ہوچکے ۔دوسری جانب نئے قانون کی اپوزیشن نے مخالفت کی ہے ۔ استنبول کے سیشانے سکوائر میں سینکڑوں افراد نے بل کی منظوری کیخلاف احتجاج کیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں