ہسپانوی وزیر اعظم کا اہلیہ کی بدعنوانی کی تحقیقات کرنیوالے جج کیخلاف مقدمہ

ہسپانوی وزیر اعظم کا اہلیہ کی بدعنوانی کی  تحقیقات کرنیوالے جج کیخلاف مقدمہ

میڈرڈ(اے ایف پی)ہسپانوی وزیر اعظم نے اہلیہ کی بدعنوانی کی تحقیقات کرنیوالے جج کیخلاف مقدمہ دائر کر دیا ۔

 سپین کی ریاستی قانونی خدمات کی طرف سے دائر مقدمہ میں کہا گیا ہے کہ جج نے اپنے سمن میں سانچیز کو تحریری طور پر گواہی دینے کی اجازت نہ دے کر مجرمانہ حرکت کی ۔دوسری جانب ہسپانوی  وزیر اعظم نے اہلیہ کی بدعنوانی کی تحقیقات میں گواہی دینے سے انکار کردیا۔واضح رہے ہسپانوی قانون کے تحت کوئی بھی شخص ایسے معاملے میں سوالات کے جوابات دینے سے انکار کر سکتا ہے جس میں شریک حیات سمیت خاندان کے قریبی افراد متاثر ہوں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں