زبردستی کی شادی کے بعد بیٹی قتل آسٹریلیا میں افغان ماں کو سزا

زبردستی کی شادی کے بعد بیٹی قتل  آسٹریلیا میں افغان ماں کو سزا

کینبرا(اے ایف پی)آسٹریلیا میں زبردستی بیٹی کی شادی کرانے پر مسلمان ماں کو سزا سنادی گئی۔ 50 سالہ افغان خاتون آسٹریلیا میں جبری شادی کیخلاف رائج قانون کے تحت سزا پانے والی پہلی شخصیت بن گئی ہے ۔

رپورٹس کے مطابق سکینہ محمد جان پر معمولی رقم کے عوض 2019 میں اپنی 21 سالہ بیٹی رقیہ حیدری کی 26 سالہ محمد علی حلیمی کے ساتھ شادی کروانے کا  الزام ثابت ہوگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کے ڈیڑھ ماہ بعد علی حلیمی نے رقیہ حیدری کو قتل کردیا تھا۔مقتولہ کی والدہ کو 3 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں