یوکرین کو فراہم کیے گئے ایف 16 طیاروں کو مار گرایا جائیگا:روس

 یوکرین کو فراہم کیے گئے ایف 16  طیاروں کو مار گرایا جائیگا:روس

ماسکو(اے ایف پی،رائٹرز)روس نے کہا ہے کہ یوکرین کو فراہم کیے جانیوالے ایف16طیاروں کو مار گرایا جائیگا ۔وزارت دفاع نے کہا یوکرین کو ان طیاروں کی فراہمی سے میدان جنگ میں بہت کم اثر پڑے گا۔

ادھر یوکرین کے ایک ڈرون حملے میں سابق روسی قانون ساز الیا پونوماریو زخمی ہو گئے ۔دوسری جانب جمعرات کو روس اور مغربی ممالک کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے تحت 26افراد کو رہا کیا گیا ہے جن میں امریکی رپورٹر ایون گرشکووچ اور سابق امریکی میرین پال وہیلن بھی شامل ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں