اخراجات میں کمی :انٹیل کا 15 فیصد ملازمین فارغ کرنیکا اعلان

اخراجات میں کمی :انٹیل کا 15  فیصد ملازمین فارغ کرنیکا اعلان

سان فرانسسکو(اے ایف پی)امریکی چپ بنانے والی کمپنی انٹیل نے اخراجات میں کمی کیلئے اپنی افرادی قوت میں 15 فیصد سے زیادہ کمی کا اعلان کیا ہے ۔

حال ہی میں ختم ہونے والی سہ ماہی میں ایک ارب60کروڑ خسارے کے بعد کمپنی نے ملازمین فارغ کرنیکا فیصلہ کیا ہے ۔ چیف فنانشل آفیسر کا کہنا تھا ہم اپنے اخراجات میں کمی کر کے بیلنس شیٹ کو مضبوط کرنے کیلئے فعال اقدامات کر رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں