وینزویلا:متنازعہ صدارتی انتخابات اپوزیشن کا احتجاجی مظاہروں کا اعلان

وینزویلا:متنازعہ صدارتی انتخابات اپوزیشن کا احتجاجی مظاہروں کا اعلان

کراکس(اے ایف پی)وینزویلا کے اپوزیشن لیڈر ماریا کورینا ماچاڈو نے متنازعہ صدارتی انتخابات کیخلاف ملک بھر میں بڑے پیمانے پر مظاہروں کا اعلان کیا ہے ۔

 انہوں نے کہا احتجاجی مظاہروں کا مقصد صدر نکولس کو دوبارہ انتخابات پر مجبور کرنا ہے ۔ یاد رہے 28جولائی کو ہونے والے انتخابات میں نکولس نے متنازعہ انتخابات میں  تیسری بار کامیابی حا صل کی ۔اپو زیش کا کہنا تھا ہمارے امیدوار نے 70فیصد سے زائد ووٹ لئے ۔الیکشن کمیشن نے دھاندلی کے ذریعے صدر نکولس کی کامیابی کا اعلان کیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں