جاپان فلپائن کی پہلی مشترکہ بحری مشقیں

 جاپان فلپائن کی پہلی  مشترکہ بحری مشقیں

منیلا(اے ایف پی)گزشتہ روز فلپائن اور جاپان کی بحریہ نے بحیرہ جنوبی چین میں اپنی پہلی مشترکہ مشق کا انعقاد کیا، رپورٹس کے مطابق دونوں امریکی اتحادی چین کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر سکیورٹی تعلقات کو فروغ دے رہے ہیں۔

یہ مشقیں منیلا اور ٹوکیو کے درمیان ایک ماہ قبل ایک دوسرے کی سرزمین پر فوجیوں کی تعیناتی کی اجازت دینے کے معاہدے کے بعد کی گئیں۔ فلپائنی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ فلپائن اور جاپان خطے میں چین کی بڑھتی ہوئی فوجی طاقت اور اثر و رسوخ کا مقابلہ کرنے کیلئے اپنے اتحاد کو مضبوط کر رہے ہیں۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں