امریکا :کوکین درآمد کیس،ہونڈوراس کے سابق پولیس چیف کو 19سال قید

امریکا :کوکین درآمد کیس،ہونڈوراس  کے سابق پولیس چیف کو 19سال قید

نیویارک(اے ایف پی) ہونڈوراس کے سابق پولیس چیف کو امریکا میں کوکین درآمد کرنے کے کیس میں 19 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے ۔

نیویارک کے جنوبی ضلع کے اٹارنی ڈیمین ولیمز نے کہا کہ 64 سالہ بونیلا نے امریکا میں کوکین کی کئی ٹن مقدار کی سمگلنگ کیلئے قتل اور تشدد سے بھی گریز نہیں کیا۔یاد رہے قبل ازیں ہونڈوراس کے سابق صدر ہرنینڈز کو بھی امریکا میں کوکین کی سمگلنگ ثابت ہونے پر 45 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں