برطانیہ:انتہا پسندوں نے پولیس دفتر کو آگ لگا دی،3اہلکار زخمی ،8ملزم گرفتار

برطانیہ:انتہا پسندوں نے پولیس دفتر کو  آگ لگا دی،3اہلکار زخمی ،8ملزم گرفتار

لندن (اے ایف پی)انگلینڈ کے علاقے ساؤتھ پورٹ میں چاقو زنی سے بچوں کی موت کے بعد دائیں بازو کے انتہا پسندوں کی جانب سے سندرلینڈ میں مرکزی پولیس اسٹیشن کو آگ لگا دی گئی۔

جھڑپوں کے دوران 3پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ۔پولیس نے 8ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ مظاہرین نے پولیس پر اینٹوں، بوتلوں  اور آگ بجھانے والے آلات سے حملے کیے ۔انتہا پسندوں کی جانب سے مقامی مسجد کے باہر مظاہرہ کیا گیا جہاں پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں