روسی علاقے کرسک میں فوج مزید آگے بڑھ رہی:یوکرینی صدر

روسی علاقے کرسک میں فوج مزید آگے بڑھ رہی:یوکرینی صدر

کیف(اے ایف پی)یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ یوکرین کی فوج روسی علاقے کرسک میں مزید پیش قدمی کر رہی ہے ۔

گزشتہ روز مختلف علاقوں میں ایک سے دو کلومیٹر تک روسی علاقے پر قبضہ کیا ہے ،اس دوران 100 سے زیادہ روسی فوجیوں کو گرفتار کیا گیا۔ دوسری جانب ماسکو کا کہنا تھا کہ کرسک میں یوکرینی فوج کی پیش قدمی کو روک دیا ہے ۔روس کے علاقے بیلگوروڈ کے گورنر نے بدھ کو ہنگامی حالت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کی بمباری سے متاثرہ سرحدی علاقے میں صورتحال انتہائی مشکل ہے ۔ ادھر ماسکو نے روسی فوج کو بدنام کرنے کے الزام میں 10ہزار افراد کیخلاف مقدمات کا آغاز کر دیا ۔نیوز ویب سائٹ زونا نے لکھا کہ زیادہ تر کیس جنگ کے پہلے مہینوں میں درج ہوئے ، 2022 کے آخر تک مقدمات کی کل تعداد 5614 تھی ۔ اس سال اب تک کم از کم 1410کیسز درج ہو چکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق جرم کے مرتکب افراد کو 566ڈالر تک کے جرمانے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔یوکرینی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ کرسک کے علاقے میں بفر زون بنا رہے ہیں تاکہ ماسکو کو وہاں سے اپنے علاقے پر گولہ باری سے روکا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں