امریکی فوجی کا چین کو حساس فوجی معلومات فروخت کرنیکا اعتراف

امریکی فوجی کا چین کو حساس فوجی  معلومات فروخت کرنیکا اعتراف

واشنگٹن (اے ایف پی،رائٹرز )امریکی فوج کے اہلکار نے ہتھیاروں کے نظام اور فوجی حکمت عملیوں سے متعلق حساس دفاعی معلومات چین کو فراہم کرنے کا اعتراف کیا ہے ۔

انتہائی اعلیٰ سطح کی سکیورٹی کلیئرنس کے حامل سارجنٹ کوربین شالٹز کو رواں سال مارچ میں کینٹکی اور ٹینیسی کی سرحد پر واقع فوجی اڈے فورٹ کیمبل سے گرفتار کیا گیا تھا۔ شولٹز نے حساس نوعیت کی درجنوں امریکی فوجی دستاویزات ہانگ کانگ میں رہنے والے ایک شخص کو فراہم کیں۔معلومات فراہم کرنے کے عوض امریکی فوجی کو 42 ہزار ڈالر ملے ۔کوربین شولٹز کو ممکنہ طور پر کئی دہائیوں کی قید کا سامنا ہوگا، مقدمے کی سماعت 23 جنوری 2025 کو مقرر کی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں