عالمی جرائم ٹربیونل :حسینہ واجد سمیت 9 افراد کیخلاف نسل کشی کا مقدمہ

عالمی جرائم ٹربیونل :حسینہ واجد سمیت  9 افراد کیخلاف نسل کشی کا مقدمہ

ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی جرائم ٹربیونل میں حسینہ واجد سمیت 9 افراد پر نسل کشی کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

بنگلادیشی  سپریم کورٹ کے وکیل غازی ایم ایچ تمیم نے مظاہروں کے دوران جاں بحق ہونے والے نہم جماعت کے طالبعلم احمد صائم کے والد کی طرف سے مقدمہ دائر کیا ہے ۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ 5 اگست کو مظاہرے کے دوران پولیس نے طالبعلم کو گولی ماردی تھی، جس کی دو دن بعد موت واقع ہوگئی۔مقدمے میں سابق وزیر عبیدالقدیر ، اسدالزمان خان ، سابق وزیر مملکت جنید احمد اور محمد علی عرفات کو بھی نامزد کیا گیا ، اس کے علاوہ سابق آئی جی پولیس عبداللہ ، ڈی ایم پی کمشنر حبیب الرحمن و دیگر کو مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں