عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 1 فیصد کمی

عالمی منڈی میں خام تیل  کی قیمتوں میں 1 فیصد کمی

ہیوسٹن (رائٹرز)امریکی خام تیل کے ذخائر میں غیر متوقع طور پر اضافےکے بعد بدھ کو عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 1 فیصد کم ہوگئیں۔

برینٹ کروڈ فیوچر 93 سینٹ یا 1.15 فیصد کمی کے ساتھ 79.76 ڈالر فی بیرل پر بند ہوا۔ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ فیوچر 1.37 ڈالر یا 1.8 فیصد گر کر 76.98 ڈالر فی بیرل پر آگیاجبکہ رپورٹس میں بتایا گیاتھا کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھنے سے تیل کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں