لندن:بھارتی ایئر ہوسٹس سے ہوٹل میں زیادتی کی کوشش

لندن:بھارتی ایئر ہوسٹس سے ہوٹل میں زیادتی کی کوشش

نئی دہلی(آئی این پی)ایئر انڈیا کی ہوسٹس سے لندن کے ہوٹل میں زیادتی کی کوشش، متاثرہ خاتون بھارت روانہ، جہاں ا س کی کاؤنسلنگ کی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق ایئر ہوسٹس کمرے میں سو رہی تھی، رات ڈیڑھ بجے ایک نامعلوم شخص اس کے کمرے میں داخل ہوگیا جس پر خاتون نے چلانا شروع کر دیا ،حملہ آور نے خاتون کو مارا اور فرش پر گھسیٹا، شور کی آواز سن کر قریبی کمروں میں موجود افراد نے حملہ آور سے خاتون کی جان بچائی، ملزم افریقی ملک کا شہری بتایا جاتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں