بھارت:دلت لڑکی اجتماعی زیادتی کے بعد قتل، لاش تالاب سے برآمد

بھارت:دلت لڑکی اجتماعی زیادتی  کے بعد قتل، لاش تالاب سے برآمد

پٹنہ(اے پی پی)بھارتی ریاست بہار میں اعلیٰ ذات کے ہندؤوں نے دلت لڑکی کو عصمت دری کے بعد قتل کر دیا۔ لاش ایک تالاب سے برآمد ہوئی۔

اہلخانہ نے بتایا کہ ملزم سنجے رائے نے شادی کی تجویز تسلیم نہ کرنے پر لڑکی کو اغوا کرنے اور عصمت دری کی دھمکی دی تھی۔ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ 11 اگست کی رات سنجے رائے و دیگر ملزموں نے لڑکی کو اغوا کیا، قتل کرنے سے پہلے اجتماعی عصمت دری کی گئی۔ پولیس نے ملزم سنجے اور اس کے پانچ ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں