مجھے جیل میں رکھیں، بیوی کے تشدد سے تنگ شوہر بھاگ نکلا

مجھے جیل میں رکھیں، بیوی کے تشدد سے تنگ شوہر بھاگ نکلا

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)مجھے جیل میں رکھیں، بیوی کے تشدد سے تنگ شوہر بھاگ نکلا۔

تفصیل کے مطابق بھارتی شہر بنگلورو سے تعلق رکھنے والا ایک شخص 4 اگست سے لاپتا تھا۔ نوئیڈا پولیس نے اسے حراست میں لے لیا۔ پولیس نے بتایا کہ جب ہم نے اسے واپس گھر لے جانے کا کہا تو اس نے سختی سے منع کیا۔اس شخص نے دہائی دی کہ مجھے جیل میں ڈال دو میں وہاں رہ لوں گا لیکن گھر نہیں لوٹوں گا،اپنے بیان میں شوہر نے کہابیوی مجھے ہراساں کرتی ہے اور تشدد کا نشانہ بناتی ہے۔ میری آزادی ختم کر دی ہے ، اگر پلیٹ میں سے چاول کا دانہ یا روٹی کا ٹکڑا باہر گر جائے تو وہ مجھ پر چلاتی ہے ، مجھے اپنی مرضی کے کپڑے پہناتی ہے یہاں تک کہ میں چائے پینے اکیلے باہر نہیں جا سکتا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں