بنگلہ دیش:عبوری حکومت نے تمام میئرز ، ڈپٹی کمشنرز کو عہدوں سے ہٹا دیا

بنگلہ دیش:عبوری حکومت نے تمام  میئرز ، ڈپٹی کمشنرز کو عہدوں سے ہٹا دیا

ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک)بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے ملک بھر میں تعینات تمام ڈپٹی کمشنرز اور مئیرز کو عہدوں سے ہٹادیا۔

میڈیا کے مطابق کئی ڈپٹی کمشنرز نے موجودہ صورتحال میں اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں ہچکچاہٹ کا اظہار کیا تھا،جس پر تمام ڈپٹی کمشنرز کو عہدوں سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا۔ عبوری حکومت نے بنگلہ دیش کی تمام 12سٹی کارپوریشنز کے میئرز سمیت بلدیاتی حکومتوں کے ایک ہزار 873 نمائندوں کو بھی عہدوں سے ہٹا دیا ہے اور میئرزکی جگہ ایڈمنسٹریٹرز تعینات کردئیے ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عہدوں سے برطرف کئے گئے میئرز عوامی لیگ کے حمایت یافتہ تھے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں