افغانستان :داڑھی نہ رکھنے پر 280سے زائد سکیورٹی اہلکار برطرف

افغانستان :داڑھی نہ رکھنے پر  280سے زائد سکیورٹی اہلکار برطرف

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان میں طالبان حکومت نے داڑھی نہ رکھنے پر 280 سے زائد سکیورٹی اہلکاروں کوبرطرف کر دیا۔

  طالبان کی جانب سے جاری ہدایات میں تمام سرکاری محکموں میں ملازمین کو داڑھی نہ منڈوانے اور مقامی لباس پہننا لازمی قرار دیا گیا تھا۔وزارت منصوبہ بندی اور قانون سازی کے ڈائریکٹر محب اللہ مخلص کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورس میں داڑھی نہ رکھنے والے اہلکاروں کو خصوصی طور پر شناخت کیا گیا اور پھر انہیں برطرف کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں