کینیا:پرائمری سکول کے ہاسٹل میں آتشزدگی، 17 طلبا ہلاک30شدید زخمی ،70لاپتا

کینیا:پرائمری سکول کے ہاسٹل  میں آتشزدگی، 17 طلبا  ہلاک30شدید زخمی ،70لاپتا

نیروبی( اے ایف پی) کینیا کے ایک پرائمری بورڈنگ سکول کے ہاسٹل میں آگ لگنے سے 17 طلبا ہلاک،30شدید زخمی ۔۔۔

 70لاپتا ہو گئے ۔حکام کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ نیروبی سے 150 کلومیٹر دور سنٹرل ہائی لینڈز کے ایک پرائیویٹ بورڈنگ سکول میں پیش آیا جہاں 150 طلبا رہائش پذیر تھے ۔سکول انتظامیہ کا کہنا تھا طلبا کی عمریں 5 سے 12 سال کے درمیان ہیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق جائے وقوعہ سے برآمد ہونے والی لاشیں نا قابل شناخت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مزید لاشیں برآمد ہونے کا امکان ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں