جون،جولائی 2024:دنیا کو تاریخ کے گرم ترین موسم کا سامنا رہا

جون،جولائی 2024:دنیا کو تاریخ  کے گرم ترین موسم کا سامنا رہا

نیو یارک(اے ایف پی)جون اور جولائی2024 میں دنیا کو تاریخ کے گرم ترین موسم گرما کا سامنا رہا ۔

رپورٹس کے مطابق 1940 سے موسمیاتی ریکارڈ کو مرتب کیا جا رہا ہے مگر جون سے اگست 2024 کے دوران دنیا کا درجہ حرارت گزشتہ برسوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ دیکھنے میں آیا۔یورپی موسمیاتی ادارے کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث عالمی درجہ حرارت میں اضافہ ہوا۔مستقبل قریب میں زیادہ بدترین حالات کا سامنا ہوسکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں