بھارت :گوشت والی بریانی لانے پر مسلمان طالبعلم سکول سے خارج

بھارت :گوشت والی بریانی لانے  پر مسلمان طالبعلم سکول سے خارج

لکھنو(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع امروہہ میں پرائیویٹ سکول کی تیسری جماعت کے طالبعلم کو لنچ باکس میں گوشت والی بریانی لانے پر سکول سے فارغ کر دیا گیا۔

 بچے کی ماں نے الزام لگایا ہے کہ میرے بیٹے کو پرنسپل نے مارا پیٹا اور ایک خالی کمرے میں بند کر دیا۔ خاتون نے دعویٰ کیا کہ پرنسپل نے کہا کہ سکول کے رجسٹر سے بیٹے کا نام نکال دیا ہے تاہم پرنسپل نے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا۔دوسری جانب حکام واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں ، امروہہ مسلم کمیٹی نے پرنسپل کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں