ٹرمپ امریکا کیلئے بڑا خطرہ سابق امریکی نائب صدر ڈک چینی،کملا کی حمایت کا اعلان
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق امریکی نائب صدر ڈک چینی نے صدارتی امیدوار کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ری پبلکن رہنما ڈک چینی نے ٹرمپ کو امریکا کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دے دیا۔
ڈیموکریٹس کا کہنا تھا کملا ہیرس کو فخر ہے کہ انہیں سابق امریکی نائب صدر کی حمایت حاصل ہو گئی۔دوسری جانب ٹرمپ کا کہنا تھا ڈک چینی وہ غیر متعلقہ ری پبلکن ہے جو نہ ختم ہونے والی بے ہودہ جنگوں کا بادشاہ تھا۔واضح رہے ڈک چینی سابق صدر جارج بش کے دور میں 2001 سے 2009 تک امریکا کے نائب صدر رہ چکے۔