امریکی آئین کا 237سال پرانا مسودہ نیلامی کیلئے پیش
کیرولینا(اے پی)امریکی آئین کا 237سال پرانا مسودہ 28 ستمبر کو نارتھ کیرولینا میں برنک نیلامی میں فروخت کیلئے پیش کیا جائے گا۔
نیلامی کی کم از کم قیمت 10لاکھ ڈالر مقرر کی گئی ہے ،یہ مسودہ آئین کی تقریباً 100 کاپیوں میں سے ایک ہے جو اس وقت کے کانگریس کے سیکرٹری چارلس تھامسن نے چھاپی تھیں۔