4سویلین افراد کی سپیس واک، نئی انسانی تاریخ رقم
واشنگٹن(اے ایف پی)ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کے پولارس ڈان مشن میں شامل چار شوقیہ خلاباز اسپیس واک کرنے والے پہلے سویلین افراد بن گئے ۔
ایک پرائیویٹ کریو میں شامل چار شوقیہ خلاباز پہلے سویلین ہیں جنہوں نے اسپیس واک کی، وہ خلا میں اسپیس کرافٹ سے باہر نکلے اور ایک نئی تاریخ رقم کر دی۔ مشن کی قیادت کریو میں شامل ایک اور ارب پتی جیرڈ آئزک کر رہے تھے ۔اس مشن کو ڈریگن نامی اسپیس کرافٹ کے ذریعے منگل کے روز امریکی ریاست فلوریڈا میں واقع کینیڈی اسپیس سنٹر سے خلا میں بھیجا گیا تھا ،ان افراد نے اسپیس واک کا آغاز گزشتہ روز بین الاقوامی وقت کے مطابق صبح دس بجکر بارہ منٹ پر کیا۔