ایف بی آئی نے فائرنگ واقعہ ٹرمپ کے قتل کی ایک اور کوشش قرار دیدیا

ایف بی آئی نے فائرنگ واقعہ ٹرمپ کے قتل کی ایک اور کوشش قرار دیدیا

واشنگٹن(اے ایف پی،مانیٹرنگ ڈیسک) ایف بی آئی نے فائرنگ واقعہ سابق صدر ٹرمپ کے قتل کی ایک اور کوشش قرار دیدیا،قانون نافذ کرنیوالے ایک اہلکار کا کہنا تھا ٹرمپ بندوق بردار شخص سے 400 سے 500 گز کے فاصلے پر تھے ۔۔۔

حکام کو اے کے 47 قسم کا ہتھیار بھی ملا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گالف کلب کے باہر سیکریٹ سروس نے حفاظتی اقدام کے طور پر فائرنگ کی تھی ۔دوسری جانب صدر بائیڈن کا کہنا تھا ٹرمپ کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے اپنی ٹیم کو خصوصی ہدایات دی ہیں۔انہوں نے گزشتہ روز میڈیا کو بتایا کہ میرے خیال میں خفیہ سروس کو اپنے فرائض کی انجام دہی کیلئے مزید اہلکاروں کی ضرورت ہے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں