قتل کی سازش، گرپتونت سنگھ نے بھارتی حکومت اور را کے سربراہ کیخلاف امریکا میں مقدمہ کردیا

 قتل کی سازش، گرپتونت سنگھ نے  بھارتی حکومت اور را کے سربراہ  کیخلاف امریکا میں مقدمہ کردیا

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے اپنے قتل کی سازش کرنے پر بھارتی حکومت کے خلاف امریکا میں مقدمہ کردیا۔مقدمہ کرنے کا اعلان گرپتونت سنگھ پنوں نے اپنے وکلا کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہو کیا۔

مقدمہ میں قتل کی سازش میں ملوث بھارتی خفیہ ایجنسی کے آفیسر اجیت ڈوول، سمنت گوئل، وکرم یادیو اور نکھل گپتا کے نام شامل ہیں۔گرپتونت سنگھ پنوں کا کہنا تھا بھارتی حکومت اور ‘را’ کے حکام نے امریکا کی سرزمین پر ہی امریکی شہری کو قتل کرنے کی غیر معمولی سازش کی۔ 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں