کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو  کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام

اوٹاوا(مانیٹرنگ ڈیسک)کینیڈا میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگئی۔

 تحریک عدم اعتماد اپوزیشن جماعت کنزرویٹو پارٹی آف کینیڈا کی جانب سے ہاؤس آف کامن میں پیش کی گئی۔ قرارداد کی حمایت میں 120 جبکہ مخالفت میں 211 ووٹ ڈالے گئے ۔ عدم اعتماد تحریک کی ناکامی کی بعد بھی کینیڈین وزیراعظم کی مشکلات میں زیادہ کمی نہیں ہوئی کیونکہ ان کی حکومت کو ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور ہاؤسنگ سیکٹر میں چیلنجز کا سامنا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں