نیویارک:میئر پر رشوت اور غیر قانونی فنڈز لینے کے الزامات پر فرد جرم عائد

نیویارک:میئر پر رشوت اور غیر قانونی  فنڈز لینے کے الزامات پر فرد جرم عائد

نیو یارک(اے ایف پی،رائٹرز)رشوت اور غیر قانونی فنڈز لینے کے مقدمے میں نیویارک کے میئرایرک ایڈمز پر فرد جرم عائد کردی گئی۔

جرم ثابت ہونے پر کئی دہائیوں تک ایرک ایڈمز کو جیل میں رہنا پڑ سکتا ہے ۔میئر کا کہنا تھا کہ تمام الزامات غلط ہیں، استعفیٰ دینے کے مطالبات کو مسترد کرتا ہوں۔ پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ 2021 میں ایرک نے ترک شہریوں سے پر تعیش ہوٹلز میں قیام اور مہنگے ریسٹورنٹس میں دعوتیں قبول کیں اور اس کے عوض انہوں نے سکیورٹی خدشات کے باوجود قونصل خانے کی عمارت کھولنے پر دباؤ ڈالا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں