بھارت : سکول کی ترقی کیلئے طالبعلم کی قربانی،والد سمیت 5گرفتار

بھارت : سکول کی ترقی کیلئے طالبعلم  کی قربانی،والد سمیت 5گرفتار

لکھنؤ(اے ایف پی)بھارتی صوبے اترپردیش کے ضلع ہاتھرس میں نجی سکول کے مالک نے اپنے سکول کی ترقی کیلئے سات سالہ طالبعلم کو بھگوان کی بھینٹ چڑھا دیا۔ پولیس نے قتل کے الزام میں سکول ڈائریکٹر، بچے کے والد اور 3 اساتذہ کو گرفتار کر لیا ۔

پولیس نے بتایا کہ راس گاؤں میں ڈی ایل پبلک سکول کے مالک جسودھن سنگھ نے اپنے سکول کی ترقی  کے لیے اس ہفتے کے آغاز میں ایک ہندو مذہبی تقریب کا اہتمام کیا تھا۔اس میں کسی بچے کو بھگوان کو قربانی پیش کرنی تھی۔ جادو ٹونا پر یقین رکھنے والے جسودھن سنگھ نے درجہ دوم کے طالب علم 7سالہ کرتارتھ کو اس دوران مبینہ طور پر سکول کے ہاسٹل میں قتل کردیا۔یاد رہے بھارت کے نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو نے 2014 سے 2021 کے درمیان ملک میں انسانی قربانی کے 103 کیس درج کیے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں