جنوبی کوریا: 5بچوں کی پیدائش پر والدین کیلئے ایک لاکھ پاؤنڈ امداد

جنوبی کوریا: 5بچوں کی پیدائش پر  والدین کیلئے ایک لاکھ پاؤنڈ امداد

سیول(مانیٹرنگ ڈیسک)جنوبی کوریا میں ایک جوڑے کو ایک ساتھ پانچ بچوں کی پیدائش کے بعد ایک لاکھ پاؤنڈ کی امداد ملی ہے ، جوڑے کم جون ینگ اور ساگونگ ہائی ران کے ہاں 20 ستمبر کو تین بیٹوں اور دو بیٹیوں کی پیدائش ہوئی۔

جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول نے بچوں کو ‘پاور رینجرز’ کہہ کر جوڑے کو مبارکباد دی اورتحائف بھیجے ، طبی عملے کو سراہا۔یاد رہے جنوبی کوریا تیزی سے گرتی ہوئی شرح پیدائش کے مسئلے سے دوچار ہے ، وہاں بچوں کی پیدائش کو فروغ دینے کے لیے مختلف پروگرامز شروع کیے گئے ہیں۔ شرح پیدائش تاریخ کی کم ترین سطح یعنی 0.78 تک گر گئی، جو عالمی سطح پر سب سے کم ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں