بھارت: بی جے پی لیڈر نے ٹرین کے آگے کود کر خود کشی کر لی

بھارت: بی جے پی لیڈر نے  ٹرین کے آگے کود کر خود کشی کر لی

رائے پور(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں بی جے پی لیڈر شیکھر چنڈیل نے ٹرین کے آگے کود کر خود کشی کر لی۔

رپورٹس کے مطابق سابق اپوزیشن لیڈر نارائن چنڈیل کے بھائی شیکھر چنڈیل نے گزشتہ رات جنجگیر ریلوے سٹیشن کے قریب ٹرین کے سامنے آ کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ خودکشی کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ۔50 سالہ شیکھر چنڈیل بی جے پی کی سیاست میں سرگرمی سے حصہ لے رہے تھے اور سکاؤٹ گائیڈ کے ضلع کمشنر تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں