کم شرح پیدائش ملک کیلئے بڑا چیلنج ہے :جاپانی وزیر اعظم

کم شرح پیدائش ملک کیلئے  بڑا چیلنج ہے :جاپانی وزیر اعظم

ٹوکیو(اے ایف پی)نئے جاپانی وزیر اعظم شیگیرو ایشیبا نے کہا ہے کہ ملک میں کم شرح پیدائش بڑا چیلنج ہے ،انہوں نے پارلیمنٹ میں پالیسی تقریر کرتے ہوئے کہا اوسط کم از کم اجرت میں 40 فیصد سے زیادہ اضافہ کرنا چاہتے ہیں۔۔۔

ٹوکیو(اے ایف پی)نئے جاپانی وزیر اعظم شیگیرو ایشیبا نے کہا ہے کہ  ملک میں کم شرح پیدائش بڑا چیلنج ہے ،انہوں نے پارلیمنٹ میں پالیسی تقریر کرتے ہوئے کہا اوسط  کم از کم اجرت میں 40 فیصد سے زیادہ اضافہ کرنا چاہتے ہیں،شیگیرو ایشیبا نے کہا وہ چاہتے ہیں قانون ساز جاپان کے شاہی جانشینوں کی کمی کے حل پر بحث کریں۔ موجودہ قوانین کے تحت صرف مرد ہی تخت پر بیٹھ سکتے ہیں۔مستحکم شاہی جانشینی انتہائی اہم ہے ۔انہوں نے خبردار کیا کہ آج کا یوکرین کل کا مشرقی ایشیا ہوسکتا ہے ،ایشیبا نے کہا مشرق وسطیٰ کی صورتحال سے عالمی برادری تیزی سے منقسم ہو ئی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں