کرپشن :پیپلز بینک آف چائنا کے سابق ڈپٹی گورنر کو عمر قید کی سزا

کرپشن :پیپلز بینک آف چائنا  کے سابق ڈپٹی گورنر کو عمر قید کی سزا

بیجنگ (اے ایف پی )چین میں سابق اعلیٰ مرکزی بینکر کو رشوت ستانی کے جرم میں عمر قید کی سزا سنا دی گئی ۔

 سرکاری چینی میڈیا کے مطابق یہ سزا بدعنوانی کے خلاف برسوں پرانے کریک ڈاؤن کا حصہ ہے ۔ملز م فان یفی پیپلز بینک آف چائنا کے ڈپٹی گورنر رہ چکے ہیں اور وہ نومبر 2022 سے زیر تفتیش تھے ۔ان پر دودہائیوں کے دوران 386 ملین یوآن ($55 ملین) کی جائیداد غیر قانونی طور پر حاصل کرنے کا الزام تھا، عدالت نے فان کو قصوروار پایا اورعمر قید کی سزا سنادی ۔ وسطی صوبہ ہوبی کی عدالت نے اسے پھانسی نہ دینے کا فیصلہ کیا کیونکہ اس نے اعتراف جرم کرلیاتھا، تفتیش کاروں کی مدد کی اور رقم واپس کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں