برطانوی کمپنی کا صارفین کو 2 ارب 20 کروڑ ڈالر ہرجانہ دینے کا اعلان

برطانوی کمپنی کا صارفین کو 2 ارب 20 کروڑ ڈالر ہرجانہ دینے کا اعلان

واشنگٹن (اے پی پی)برطانوی دوا ساز کمپنی گلاکسو سمتھ کلائن( جی ایس کے )نے سینے میں جلن کی دوازینٹک میں کینسر کا باعث بننے والے جزو کی موجودگی پر امریکا میں 80 ہزار صارفین کو دو ارب 20 کروڑ ڈالر ہرجانہ دینے کا اعلان کیا ہے ۔

بی بی سی کے مطابق جی ایس کے فارماسیوٹیکلز کا کہنا ہے کہ وہ امریکی عدالتوں میں ہزاروں مقدمات نمٹانے کیلئے 2.2 ارب ڈالر ادا کریگی ،اس مقصد کیلئے 10 قانونی فرموں کیساتھ معاہدے کئے ہیں جو80 ہزاردعویداروں کی نمائندگی کر رہی ہیں۔ کمپنی نے اپنی دوا میں شامل رینیٹڈائن نامی جزوسے کینسر ہونے کے خطرات کو امریکی حکومت سے چھپایا تھا۔ کمپنی نے غلط کام کا اعتراف نہیں کیا ،اسکاکہناہے کہ اس حوالے سے کوئی ٹھوس اور قابل اعتماد ثبوت نہیں کہ زینٹک کینسر کو بڑھاتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں