ڈالر کمانے میں گوتم اڈانی اوّل نمبر پر

ڈالر کمانے میں گوتم اڈانی اوّل نمبر پر

نئی دہلی (دنیا مانیٹرنگ) رواں برس ڈالرز کی کمائی کے لحاظ سے بھارت کے لیے خوش قسمت ترین سال ثابت ہو رہا ہے ، جس میں ملک کے 100 امیر ترین بزنس ٹائیکونز کی مجموعی دولت نے پہلی بار ٹریلین ڈالر کے سنگ میل کو عبور کیا۔

امریکا کے عالمی شہرت یافتہ مالیاتی جریدے فوربس کے مطابق فہرست میں شامل 80 امیر تاجروں میں سے 6 کی دولت میں فی کس 10 ارب ڈالر یا اس سے زیادہ اضافہ ہوا، جب کہ 58 تاجروں میں سے ہر ایک نے رواں برس ایک ارب یا اس سے زیادہ ڈالر کمائے ۔اس سال 100 بھارتی تاجروں کی مجموعی 10 کھرب ڈالر کی کمائی میں ابتدائی 5 امیر ترین تاجروں نے بطور گروپ تقریباً 120 بلین ڈالر کمائے ۔ جبکہ فہرست میں سرفہرست 12 تاجروں نے مجموعی دولت کا نصف حصہ کمایا۔ 2024 میں سب سے زیادہ ڈالر کمانے والے بزنس مین گوتم اڈانی ہیں، انہوں نے رواں برس 48 بلین ڈالرز کمائے ۔مکیش امبانی نے رواں برس 27.5 ارب ڈالر کمائے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں