پاکستانی نژاد 10سالہ سارہ کے والد کا برطانوی عدالت میں بیٹی کے قتل کا اعتراف
لندن (آن لائن)پاکستانی نژاد 10سالہ سارہ شریف کے والد نے برطانوی عدالت میں بیٹی کے قتل کا اعتراف کرلیا۔
ملزم نے عدالت کو بتایا کہ سوتیلی ماں بتول بھی ذمہ دار ہے ۔سرکاری وکیل کے مطابق ملزم عرفان شریف نے بتایا کہ شرارت کرنے پر بچی کو قانونی سزا دی تاہم قتل کرنے کا ارادہ نہیں تھا۔رپورٹس کے مطابق گزشتہ برس 10 اگست کو سارہ کی لاش برطانیہ میں گھر سے ملی تھی ۔قتل کے بعد سارہ کے والد، اہلیہ ، بھائی اور 5 بچوں کے ہمراہ 9 اگست کو پاکستان چلے گئے تھے جنہیں گرفتار کر کے برطانیہ کے حوالے کیا گیا۔