طالبان پابندیاں:ٹی وی چینلز نے بغیر تصویر آڈیو نشریات چلا دیں

طالبان پابندیاں:ٹی وی چینلز نے  بغیر تصویر آڈیو نشریات چلا دیں

کابل(آئی این پی)طالبان کے میڈیا پر جانداروں کی تصاویر شائع کرنے پر پابندی کے اعلان کے بعد افغانستان میں کم از کم 2 ٹی وی چینلز نے تصاویر کے بغیر صوتی نشریات چلائیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہ نو ٹی وی چینل نے اپنے لوگو کے ساتھ صرف آڈیو براڈ کاسٹنگ کی۔ایک سرکاری نشریاتی ادارے نے بھی اسی طرح کیا۔ان دونوں چینلز پر نشریات کے دوران ناظرین کو سکرین پر صرف ٹی وی چینل کا لوگو نظر آ رہا تھا اور صرف خبریں سنائی دے رہی تھیں ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں