جاپان :عام انتخابات میں ریکارڈ 314خواتین امیدوار

جاپان :عام انتخابات میں  ریکارڈ 314خواتین امیدوار

ٹوکیو (اے ایف پی)جاپان میں رواں ماہ ہونیوالے عام انتخابات میں ریکارڈ تعداد میں خواتین حصہ لے رہی ہیں ۔

جاپان میں ایوان زیریں کے 1ہزار 344امیدواروں نے 465نشستوں کیلئے انتخابی مہم کا آغاز کر دیا ہے ، ان میں ریکارڈ314 خواتین شامل ہیں جو کہ کل امیدواروں کا تقریباً 23 فیصد ہیں ۔اس سے پہلے2009کے انتخابات میں 229خواتین امیدواروں نے حصہ لیا تھا ۔حکومت نے ایوان زیریں کیلئے 35فیصد خواتین کا ہدف مقرر کیا ہے ۔یاد رہے جاپان میں آج تک کوئی بھی خاتون وزیر اعظم نہیں بن سکی ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں