امارات :ملازمت کیلئے آنیوالے غیرملکیوں کیلئے 4طبی ٹیسٹ لازمی

 امارات :ملازمت کیلئے آنیوالے  غیرملکیوں کیلئے 4طبی ٹیسٹ لازمی

دبئی (آئی این پی)متحدہ عرب امارات میں ملازمت کیلئے آنیوالے غیرملکی کارکنوں کو چار لازمی طبی ٹیسٹ کرانے ہونگے ۔

ابوظہبی میں میڈیکل ٹیسٹ سنٹر کے ڈائریکٹر آپریشنز کریگ ہالپین کا کہنا تھا امارات میں عالمی معیارکو مدنظر رکھتے ہوئے چار میڈیکل ٹیسٹ مقرر کیے ہیں تاکہ یہاں رہنے اور آنیوالوں کی عمومی صحت متاثر نہ ہوجو چار ٹیسٹ لازم کیے گئے ہیں ،سی بی سی، سینے کا الٹرا ساؤنڈ ، جوڑوں اور بلڈ پریشر وغیرہ کا معائنہ شامل ہے ۔

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں