نوبیل انعام جیتنے کے بعد خاتون مصنف ہان کانگ کی 10لاکھ کتابیں فروخت

نوبیل انعام جیتنے کے بعد خاتون مصنف  ہان کانگ کی 10لاکھ کتابیں فروخت

سیئول(اے ایف پی)ادب کا نوبیل انعام جیتنے کے بعدجنوبی کوریا کی خاتون مصنف ہان کانگ کی 10لاکھ کتابیں فروخت ہو گئیں ۔

سویڈش اکیڈمی کے مطابق نوبیل انعام کے اعلان کے بعد کتابوں کی بڑی دکانوں اور اشاعتی اداروں کی ویب سائٹس کریش ہو گئیں۔ہزاروں کی تعداد میں لوگ انکی کتابوں کا آرڈر دینے کیلئے پہنچ گئے ۔ترجمان بک اسٹورز نے بتایاکہ کتابوں کی بے مثال فروخت ہو رہی ہے ۔ یہ ایسی صورت حال ہے جو ہم نے پہلے کبھی نہیں دیکھی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں