عمرعبداللہ نے مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلیٰ کا حلف اُٹھا لیا

عمرعبداللہ نے مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلیٰ کا حلف اُٹھا لیا

سری نگر(کے پی آئی)عمرعبداللہ نے مقبوضہ کشمیر کے نام نہاد وزیراعلیٰ کا حلف اُٹھا لیا ۔حلف برداری کی تقریب سرینگر کے کشمیر انٹرنیشنل کنونشن سینٹر میں منعقد ہوئی ۔

 مودی حکومت کے تعینات کردہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے عمر عبداللہ اور ان کے نامزد کردہ وزراسے حلف لیا۔ نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما سریندر چودھری نے نائب وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔(حلف برداری کی تقریب میں کانگریس کے صدر ملکار جن کھرگے ، کانگریس رہنما راہول گاندھی، پرینکا گاندھی اور نیشنل کانفرنس کے کئی سینئر رہنما موجود تھے ۔عمر عبداللہ اس سے قبل 2009 سے 2014 تک وزیر اعلیٰ رہ چکے ہیں۔ یاد رہے حالیہ نام نہاد اسمبلی انتخابات میں نیشنل کانفرنس اور کانگریس اتحاد نے مقبوضہ علاقے کی اسمبلی کی کل 90نشستوں میں سے 48پر کامیابی حاصل کی ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں